شرائط و ضوابط

ان شرائط کی پابندی قانونی  طور پر لازمی ہے

 SadaPay   کارڈ، ایپ اور ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے SadaPay  پاکستان پرائیویٹ لمٹیڈ (SadaPay Private Limited)  یعنی  SadaPay / ہمیں /ہم(SadaPay / us / we)   اور آپ ان شرائط و ضوابط  (“شرائط”)سے اتفاق کرتے ہیں۔ ان شرائط کے تحت آپ اور ہم اس معاہدے کے قانونی طور پر پابند ہیں۔  براہ مہربانی ان شرائط کو احتیاط سے  پڑھیے۔

آپ کو یہ دستاویز ہماری پرائیویسی پالیسی کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔

سال سے کم عمر افراد 18

اگر آپ کی عمر 13 اور 17 سال کے درمیان ہے تو آپ اپنے والدین یا قانونی سرپرست کی رضامندی سے صرف SadaPay  کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔  براہ مہربانی یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کے والدین  یا قانونی سرپرست نے ان شرائط کا جائزہ لے لیا ہے۔


ہم سے رابطہ کیسے کیا جائے؟

٭ آپ اپنی SadaPay  ایپ میں جاکر لائیو چیٹ (live chat)  فیچر کے ذریعے ہم سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔

٭ آپ ہمیں  hello@sadapay.pk پر ای میل کرسکتے ہیں

٭ یاہمیں SadaPay ، یوفون ٹاور، نائنتھ فلور، جناح ایونیو، بلاک ایف سیون ون، بلیو ایریا ، اسلام آباد، پاکستان  کے پتے پر خط لکھ سکتے ہیں۔


ہم آپ سے کیسے رابطہ کریں گے؟

ہم SadaPay ایپ  کے ذریعے یا آپ کے ای میل ایڈریس ، فون یا  گھر کے پتے  پرانگریزی اور اردو زبانوں اورایموجی کے ذریعے آپ سے رابطہ کریں گے۔اگر ان میں کوئی تبدیلی ہو تو براہ مہربانی ہمیں مطلع کریں۔

جب آپ رقم خرچ کریں گے یا وصول کریں گے، ہم آپ کو فوری طور پر نوٹیفیکیشن بھیجیں گے۔


ادائیگی کرنا

ادائیگیاں کرنے کے لئے آپ کے اکاؤنٹ میں کافی رقم ہونا ضروری ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ میں رقوم جمع بھی کردی جائیں پھر بھی ہم کوئی ٹرانزیکشن روک یا واپس کرسکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے ہمارے پاس وجوہات میں سے کچھ یہ ہیں:

٭ آپ کی ہدایات واضح نہیں ہیں

٭ ہمیں آپ کے اکاؤنٹ پر دھوکہ دہی یا مجرمانہ سرگرمی کا شک ہے۔

٭ قانون کے تحت ہمیں رقم ٹرانسفر کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی

٭ کسی عدالتی حکم  یا دیگرسرکاری یا قانونی احکامات کی تعمیل میں

٭ آپ کی ادائیگی کی زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کی صورت میں (آپ انہیں اپنی ایپ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں؛ان میں وقتاً فوقتاً تبدیلی ہوسکتی ہے)۔

اگر ہم ادائیگی روکتے ہیں یا رقم واپس کرتے ہیں تو جتنا جلد سے جلد ممکن ہو ہم اپنے معمول کے چینلز میں سے کوئی ایک استعمال کرتے ہوئے آپ کو مطلع کریں گے ( اوپر “ہم آپ سے کیسے رابطہ کریں گے؟” ملاحظہ فرمائیں)۔

آپ اپنی فیڈ میں اپنی تمام ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات دیکھ سکتے ہیں۔


اپنا کارڈ بیرون ملک استعمال کرنا

آپ کے  SadaPay  کارڈ کو دنیا بھر میں جہاں بھی ماسٹر کارڈ قبول کیا جاتا ہے، کارآمد ہوناچاہیے

جب آپ غیر ملکی کرنسی میں ادائیگی کے لئے اپنا کارڈ استعمال کرتے ہیں ، ہم 1.5  فیصد فیس کے عوض ماسٹر کارڈ کے زرمبادلہ کی شرح استعمال کرتے ہیں۔ آپ یہاں ماسٹرکارڈ کے زرمبادلہ کی شرح ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان سے باہر غیرملکی کرنسی میں نقد رقم نکالنے پر ہمیں  چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں جنہیں ہم  ماسٹر کارڈ کے ذریعےآپ کو منتقل کرتے ہیں۔


کارڈز کی تبدیلی

تاہم، SadaPay اوپر دی گئی وجوہات کے علاوہ کارڈز کو تبدیل کرنے یا دوبارہ جاری کرنے کے لیے فیس وصول کرے گا۔ آپ جتنی بار متبادل کارڈ آرڈر کر سکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے، لیکن جہاں یہ واضح ہو کہ اس سہولت کا غلط استعمال یا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، ہم آپ کے اکاؤنٹ کو دوبارہ جاری کرنے اور/یا معطل/بند کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ چارجز کا شیڈول یہاں پایا جا سکتا ہے sadapay.pk/soc


آپ اپنی معلومات ہمارے استعمال کرنے پر متفق ہیں

ان شرائط کو قبول کرتے ہوئے آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ کے اکاؤنٹ سے ادائیگی کرنے اور وصول کرنے کے لئے ہم آپ کی معلومات استعمال کرسکتے ہیں۔  SadaPay استعمال کرتے ہوئےآپ  ہمیں پاکستان سے باہر ڈیٹا سنٹرز میں آپ کی ذاتی معلومات کی جانچ پڑتال اور انہیں سٹور کرنے کا اختیار بھی دیتے ہیں (آپ کا ذاتی ڈیٹا  خفیہ اور / یا گمنام رکھتے ہوئے ہمیشہ محفوظ ر ہے گا)۔ اگر آپ اپنی معلومات کے استعمال اور انہیں  محفوظ کرنے پر ہم سے خوش نہیں ہیں تو ہمیں آپ کا اکاؤنٹ بند کرنا پڑے گا لیکن جہاں ہمارے پاس ایسا کرنے کی قانونی وجوہ ہوں،ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا رکھ سکتے ہیں اور استعمال کرسکتے ہیں (ملاحظہ فرمائیں ہماری پرائیویسی پالیسی)۔

ہمارے کنٹرول سے ماورا ء فیسیں

آپ کو  اپنے اکاؤنٹ سے متعلق دیگر اخراجات، ٹیکس یا فیسیں جو ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں اور ہم انہیں وصول نہیں کرتے،  اداکرنا پڑیں گی۔ مثال کے طور پردوسرے بینک آپ کے SadaPay اکاؤنٹ میں رقم بھجوانے کے لئے آپ سے فیس وصول کرسکتے ہیں۔


ہم  انعامات  کب دیتے ہیں

بعض اوقات دوستوں کو SadaPay جوائن کرنے کی دعوت دینے پر ہم انعامات کی پیش کش کرتے ہیں۔ ہم آپ کو پیشگی مطلع کیے بغیران پیش کشوں کو کسی بھی وقت واپس لے سکتے ہیں یا ان میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ آپ صرف ایک مرتبہ مالی ایوارڈ حاصل کرسکیں گے (مثال کے طور پراپنے ایک دوست کو دعوت دینے پرآپ صرف ایک مرتبہ بونس حاصل کرسکیں گے)۔ آپ کو ان انعامات  کے طور پر ملنے والی رقم پر انکم ٹیکس اداکرنا پڑسکتا ہے۔ اگر آپ کو یقین نہ ہوتو آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے رجوع کرسکتے ہیں۔


اگر کچھ غلط ہوجاتا ہے

براہ مہربانی ہمیشہ اپنے فون، کارڈ اور پن کو محفوظ رکھیں۔ اگر ہمیں سیکورٹی کے کسی مسئلے کا معلوم ہوتا ہے جس سے آپ کا اکاؤنٹ متاثر ہوسکتا ہے تو جتنا جلد سے جلد ممکن ہوگا ہم اپنے معمول کے چینلز میں سے کسی ایک کومحفوظ ترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے آپ سے رابطہ قایم کریں گے (اوپر بیان کیا گیا “ہم آپ سے کیسے رابطہ کریں گے” ملاحظہ فرمائیں)۔

اگرآ پ کا کارڈ گم ہوجاتا ہے یا خراب ہوجاتا ہے  یا آپ ایپ میں کوئی ایسی ٹرانزیکشن دیکھتے ہیں جو غلط  معلوم  ہورہی ہے، تو براہ مہربانی ایپ میں اپنے کارڈ کو منجمد کردیں اور جتنا جلد سے جلد ممکن ہو، ہمیں بتائیں۔

عام طور پر ہم  کوئی بھی رقم واپس کردیں گے اگر

٭ یہ ایپ میں آپ کا کارڈ منجمد ہونے کے بعد لی گئی ہے بشرطیکہ آپ نے دھوکا دہی سے کام نہ لیا  ہو یا آپ نے لاپرواہی نہ دکھائی ہو۔

٭ کوئی بھی رقم جوہماری کوتاہیوں یا غلطیوں کی وجہ سے ضائع ہوگئی ہو۔

لیکن  آپ اپنی ضائع ہونے والی رقم کی واپسی کا دعویٰ نہیں کرسکیں گےاگر:

٭ آپ نے ہمیں غلط ہدایات دی ہوں یا ہم ثابت کردیں کہ   ہم نے جس بینک کو آپ کی ادائیگی کی ہے وہاں رقم وصول ہوچکی ہے (اگرچہ ہم اب بھی آپ کی رقم کی واپسی کیلئے آپ کی مدد کی کوشش کریں گے)

٭ آپ نے جان بوجھ کر اپنا فون، کارڈ یا پن محفوظ نہیں رکھا یا آپ انہیں  محفوظ نہ رکھ کر لاپرواہی کے مرتکب ہوئے یا اگر آپ کا اکاؤنٹ اوور ڈرافٹ میں ہے یا آپ نے انہیں کسی دوسرے شخص کو دیا ہے۔

٭ آپ نے دھوکہ دہی  کی ہے۔

اگرغلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں کوئی رقم چلی گئی ہے تو ہمیں یہ رقم واپس کرنے کی اجازت دیں


اپنا اکاؤنٹ بند کرنا

آپ اپنا اکاؤنٹ کسی وقت بھی بند کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہیں تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں۔ اس سے پہلے کہ ہم آپ کا اکاؤنٹ بند کریں آپ کے لئے واجب الادا رقم ہمیں واپس کرناضروری ہوگا۔جب ہم اکاؤنٹ بند کردیں گے تو آپ کا کارڈ کام  نہیں کرے گا اورآپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ہم آپ کا اکاؤنٹ معطل یا بند بھی کرسکتے ہیں۔ عام طور پرہم ایسا کرنے کے لئے آپ کو کم از کم ایک ماہ کا نوٹس دیں گے۔ تاہم ہم آپ کا اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں یا آپ کو اپنا کارڈ اور ایپ استعمال کرنے سےفوری طور پر روک سکتے ہیں اگر ہمیں یقین ہوجاتا ہے کہ آپ نے :

٭ اس معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے

٭ قانون توڑا ہے یا قانون توڑنے کی کوشش کی ہے

٭ ہمیں ایسی صورت حال میں پھنسایا ہے جس میں ہم قانون شکنی کرسکتے ہیں۔

٭ کسی بھی وقت ہمیں غلط معلومات فراہم کی ہیں

٭ اپنے SadaPay اکاؤنٹ کوغیرقانونی سرگرمیوں یا غلط کاموں  کے عوض ادائیگی کے لئے استعمال کیا ہے، غلط استعمال کیا ہے یا  خدمات فراہم کرنے والے جس

کے ساتھ آپ کا SadaPay اکاؤنٹ رجسٹرڈ ہے،کی طرف سے استعمال پر لگائی جانے والی پابندیوں  کے خلاف گئے ہیں

٭ SadaPay پر کسی  کے ساتھ یا ہمارے سٹاف کے کسی ممبر کے ساتھ گالم گلوچ کی ہے

٭ ہماری خدمات بشمول ایپ، ویب سائٹ اور اپنے SadaPay کارڈ کو کسی بھی طریقے سے غلط استعمال کیا ہے یا اس سے غلط فائدہ اٹھایا ہے۔

مزیدبرآں  مشکوک ٹرانزیکشنز پر نظر رکھنا ہمارے کاموں کا لازمی جزو ہے۔ کسی بھی ٹرانزیکشن کے بارے میں جو آپ نے کی ہے، اضافی معلومات  کی فراہمی کے لئے کسی بھی درخواست کی  معقول وقت میں تعمیل آپ  کے لئے لازمی ہے۔اس میں ناکامی کے نتیجے میں آپ کا اکاؤنٹ معطل یا بند کیا جاسکتا ہے۔

اگرہم  اپنی خدمات تک آپ کی رسائی  محدود کرنے یارسائی دینے سے انکار کرنے کااپنا حق استعمال کرتے ہیں تو ہم اس انکار کے کسی بھی  قسم کے نتائج بشمول کسی بھی تاخیر، اس کے نتیجے میں آپ کو پہنچنے والے  نقصان یا تکلیف کے ذمہ دارنہیں ہوں گے۔


شکایت کیسے کی جائے؟

اگر آپ کو کوئی شکایت ہو تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ قایم کریں اور ہم آپ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اپنی بہترین کوشش کریں گے (اوپر “ہم سے رابطہ کیسے کیا جائے” ملاحظہ کریں)

اگر آپ اب بھی خوش نہیں ہیں تو آپ اپنی شکایت کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجواسکتےہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے  آپ  ویب سائٹ http://www.sbp.org.pk/cpd/CPD.asp وزٹ کرسکتے ہیں


اس معاہدے میں تبدیلیاں کرنا

یہ معاہدہ ایپ اور ہماری ویب سائٹ پر ہمیشہ دستیاب  رہے گا۔ ہم وقتاً فوقتاً اس میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔

اگر ہم اس میں ایسی تبدیلیاں کرتے ہیں جو واضح طور پر آپ کے مفاد میں ہیں، تو ہم یہ تبدیلیاں کرنے کے بعد آپ کو بتائیں گے۔ بصورت دیگر ہم اپنے معمول کے چینلز میں سے کسی ایک کو استعمال کرتے ہوئےآپ کو محفوظ ترین طریقے سے نوٹس دیں گے (اوپر “ہم سے رابطہ کیسے کیا جائے” ملاحظہ کریں)

اگر آپ ان تبدیلیوں سے جو ہم نے کی ہیں، متفق نہیں ہیں تو آپ ہمیں بتاسکتے ہیں اور ہم آپ کا اکاؤنٹ بند کردیں گے۔ ہم آپ کے اکاؤنٹ میں  موجودکوئی بھی رقم آپ کی مرضی کے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کردیں گے ۔ اگر آپ پر ہماری کوئی رقم واجب الادا ہے تو آپ کے لئے اسے واپس کرنا ضروری ہوگا۔ اگر ہمیں آپ کی طرف سے جواب نہیں ملتا ہے تو ہم سمجھ لیں گے  کہ آپ ہماری طرف سے کی جانے والی تبدیلیوں  پر خوش ہیں۔

اس معاہدے پر پاکستان کے قوانین کا اطلاق ہوتا ہے اور کسی بھی تنازعہ کو پاکستان کی عدالتوں کے ذریعے حل کیا جائے گا۔