SadaPay  ہے کیا؟


یہ قانونی شرائط و ضوابط آپ کے اور سدا ٹیک پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ  (SadaPay/ہمارے/ہم) کے درمیان ہیں اور آپ  SadaPay  ایپ اور ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے ان سے اتفاق کرتے ہیں ۔  یہ شرائط آپ اور  ہمارے درمیان  ایک قانونی معاہدے کی حیثیت رکھتی ہیں جس کے ہم دونوں پابند ہیں۔ براہ مہربانی ان کا احتیاط سے مطالعہ کرنے کیلئے وقت نکالیں۔ اگر آپ کی عمر 18 سال سے کم ہے تو آپ  SadaPay صرف اپنےوالدین یا قانونی  سرپرست کی  رضامندی سے استعمال کرسکتے ہیں ۔  براہ مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ  آپ کے والدین یا قانونی سرپرست نے ان شرائط کا جائزہ لیا ہے اور ان پر آپ سے بات کی ہے۔


آپ کو یہ دستاویز ہماری رازداری کی پالیسی کے ساتھ پڑھنی چاہیے۔


ہم سے کیسے رابطہ کریں؟

کسٹمرز  اپنی SadaPay  میں براہ راست چیٹ فیچر کے ذریعے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں

ہمیں hello@sadapay.pk  پر ای میل کریں

یا SadaPay ،  یوفون ٹاور،  نائنتھ فلور،  جناح ایونیو،  بلاک ایف سیون ون،  بلیو ایریا،  اسلام آباد،  پاکستان کے پتے پر خط لکھیں۔


ہم آپ سے کیسے رابطہ قایم کریں گے؟

ہم آپ سے SadaPay  ایپ کے ذریعے یا آپ کے ای میل ، فون یا گھر کے پتے پر انگریزی زبان میں آپ سے رابطہ قایم کریں گے۔ اگر ان میں کوئی تبدیلی ہے تو براہ مہربانی ہمیں مطلع کریں۔

جب آپ رقم خرچ کرتے ہیں یا وصول کرتے ہیں تو ہم فوراًآپ کو نوٹیفیکیشن بھجوا دیتے ہیں۔


ادائیگیاںکرنا

ادائیگیاں کرنے کے لئے آپ کے اکاؤنٹ میں وافر رقم ہونا ضروری ہے۔


ہم آپ کی ادائیگیاں روک دیں گے اگر:

۔ آپ کی ہدایات غیر واضح ہیں؛

۔ ہمیں آپ کے اکاؤنٹ پر مشکوک سرگرمیوں کا شبہ ہے؛

۔ ہمیں قانونی طور پر رقم منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی؛

۔ اگر یہ آپ کی ادائیگی کی حد سے تجاوز کرجاتی ہے (یہ آپ اپنی ایپ پر دیکھ سکیں گے؛  اس میں وقت گزرنے کے ساتھ تبدیلی آتی رہے گی)

اگر ہم کوئی ادائیگی روک دیتے ہیں تو جتنا جلد سے جلد ممکن ہوا ہم اپنے معمول کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے (اوپر ملاحظہ کریں  ‘ہم آپ سے کیسے رابطہ قایم کریں گے’) آپ کو مطلع کریں گے۔

آپ اپنی فیڈ میں  اپنی تمام ٹرانزیکشنز کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔


بیرون ملک اپنا کارڈ استعمال کرنا

آپ کے SadaPay  کو دنیا بھر میں کسی بھی جگہ جہاں ماسٹرکارڈ قبول کیے جاتے ہیں، کام کرنا چاہیے۔


جب آپ بیرون ملک غیرملکی  کرنسی میں ادائیگی کے لئے اپنا کارڈ استعمال کرتے ہیں تو ہم  1.5  فیصد فیس کے ساتھ ماسٹرکارڈ کی ایکسچینج کی شرح  بروئے کار لاتے ہیں۔ آپ یہاں ماسٹرکارڈ کی ایکسچینج کی شرح ملاحظہ کرسکتےہیں۔


پاکستان سے باہر غیر ملکی کرنسی میں نقد رقم نکالنے کی صورت میں ہمیں رقم اداکرنا پڑتی ہے۔ لہٰذا ہم ماسٹر کارڈ سےآپ کو متعلقہ اخراجات منتقل کریں گے۔


آپ اپنی معلومات کےاستعمال پر ہم سے اتفاق کرتے ہیں

ان شرائط کو قبول کرکے آپ اپنی معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹ سے ادائیگیاں کرنے اور رقم وصول کرنے کیلئے  ہم سے اتفاق کرتے ہیں۔ SadaPay  استعمال کرکے آپ پاکستان سے باہر ڈیٹا سینٹر میں اپنی ذاتی معلومات جمع کرنے کیلئے ہم سے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں (آپ کے ذاتی ڈیٹا کو رازداری برتتے اور خفیہ رکھتےہوئے ہمیشہ کیلئے محفوظ کرلیا جاتا ہے) ۔ اگر آپ اپنی ذاتی معلومات کے مزید استعمال یا ذخیرہ کرنے پر ہم سے خوش نہیں ہیں تو ہمیں آپ کا اکاؤنٹ بند کرنا پڑے گا  ۔ لیکن ہم آپ کا ذاتی ڈیٹا رکھ سکتے ہیں اور اسے جہاں ایسا کرنے کا قانونی جواز موجود ہو، استعمال کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر کوئی بھی ریکارڈ جسے قانونی وجوہات کی بنا پر ہمارے لئے رکھنا ضروری ہو (ملاحظہ کریں ہماری رازداری کی پالیسی)  


ہمارے کنٹرول سے باہر اخراجات

آپ کو اپنے  SadaPay اکاؤنٹ سے متعلق دیگر اخراجات، ٹیکس یا فیس وغیرہ جو ہمارے کنٹرول سے ماورا ہیں اور ہم وصول نہیں کرتے، اداکرنا پڑسکتے ہیں ۔ مثلاً دوسرے بینک آپ کے SadaPay اکاؤنٹ میں رقم بھجوانے کیلئے فیس لے سکتے ہیں۔


ہم انعام کی پیشکش کب کرتے ہیں؟

بعض اوقات ہم دوستوں کو SadaPay جوائن کرنے کی دعوت دینے جیسی چیزوں کیلئے انعامات کی پیشکش کرتے ہیں۔  ہم  آپ کو پیشگی اطلاع دئیے بغیرایسی کسی بھی پیشکش کو کسی بھی وقت واپس لے سکتے ہیں یا اس میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔ آپ  ایک مرتبہ صر ف ایک ایکشن پر مالی ایوارڈ حاصل کرسکتےہیں (مثال کے طور پر اپنے  کسی دوست کو دعوت دینے پر آپ صرف ایک مرتبہ ایک بونس حاصل کرسکتے ہیں)۔  آپ کو ان انعامات کے حصے کے طور پر جو آپ حاصل کرتے ہیں، انکم ٹیکس ادا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگر آپ کو یقین نہیں ہے تو ایف بی آر سے رابطہ کریں۔


اگر کوئی چیز غلط ہوجاتی ہے

براہ مہربانی اپنا فون، کارڈ اور پن  کوڈہمیشہ محفوظ رکھیں۔  اگر ہمیں آپ کے اکاؤنٹ پر اثراندازہونے والے کسی سیکورٹی ایشوز کےبارے میں معلوم ہوتا ہے  تو ہم جتنا جلد  سے جلدممکن ہو ،  اپنے معمول کے ذرائع کو محفوظ ترین طریقے سے استعمال کرتے ہوئے آپ سے رابطہ کریں گے (اوپر ملاحظہ کریں ‘ہم آپ سے کیسے رابطہ قایم کریں گے’)

اگر آپ کا کارڈ کھوجاتا ہے یا آپ ایپ میں  کوئی ٹرانزیکشن دیکھتے ہیں جو غلط دکھائی دیتی ہے تو براہ مہربانی ایپ میں اپنے کارڈ کو فریز کردیں اور جتنا جلد سے جلد ممکن ہو، ہمیں بتائیں۔


عام طور پر ہم ایسی رقم آپ کو واپس کردیتے ہیں اگر:

۔ یہ آپ کی طرف سے  ایپ میں اپنا کارڈ فریز کرنے کے بعد نکالی گئی ہو بشرطیکہ ایسا آپ کی دھوکہ دہی یا لاپرواہی کی وجہ سے نہ ہوا  ہو

۔ کوئی بھی رقم جس سے آپ ہماری غلطیوں یا آپ کی ادائیگیوں میں بے قاعدگیوں کی وجہ سے ہاتھ دھو بیٹھے ہوں۔


لیکن آپ اپنی کھوئی ہوئی رقم کا دعویٰ نہیں کرسکیں گے اگر:

۔ آپ نے ہمیں غلط ہدایات دی ہیں یا ہم ثابت کرسکتے ہیں کہ بینک جہاں ہم نے آپ کی ادائیگی کی ہے، کو رقم وصول ہوچکی ہے (اگرچہ اب بھی آپ کی رقم کی واپسی کی کوشش میں ہم آپ کی مدد کریں گے)۔

۔ آپ نے کسی مقصد کے تحت اپنا فون، کارڈ یا پن کوڈ محفوظ نہیں رکھا یا آپ اپنی انتہائی لاپرواہی کی وجہ سے انہیں محفوظ نہیں رکھ سکے یا اگر آپ نے یہ کسی دوسرے شخص کو دے دئیے ہیں اور آپ  کا اکاؤنٹ اوورڈرافٹ ہوگیا ہے ۔

۔ آپ نے دھوکہ دہی سے کام لیا ہے۔


اگر کوئی شخص غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادیتا ہے تو ہمیں اس رقم کی واپسی کی اجازت دیں۔


اپنا اکاؤنٹ بند کرنا

آپ کسی بھی دوسرے  موقع پر اپنا اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہیں تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ قایم کریں۔ اس سے پہلے کہ ہم آپ کا اکاؤنٹ بند کریں آپ کو ہکوئی بھی رقم جو آپ کے ذمہ  واجب الادا ہو،  ہمیں ادا کرنا ہوگی۔  جب ہم ایک مرتبہ آپ کا اکاؤنٹ بند کردیں، آپ کا کارڈ کام نہیں کرے گا اور آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔


ہم  آپ کو کم ازکم دوماہ کا نوٹس دے کر آپ کا اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں۔  ہم  فوری طور پرآپ کا اکاؤنٹ بند کرسکتے ہیں یا آپ کو کو اپنا کارڈ اور ایپ استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں اگر ہمیں یقین ہوجائے کہ آپ نے:


۔ اس معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے؛

۔ قانون شکنی کی ہے یا قانون شکنی کی کوشش کی ہے؛

۔ ہمیں ایسی صورت حال سے دوجار کیا ہے کہ ہم قانوں شکنی کرسکتے ہیں؛

۔ کسی بھی وقت ہمیں غلط معلومات فراہم کی ہیں؛ اور

۔ SadaPay پر کسی سے یا ہماری کمیونٹی کے کسی ممبر سے گالم گلوچ کی ہے۔


شکایت کیسے کریں؟

اگر آپ کو کوئی شکایت ہے  تو براہ مہربانی ہم سے رابطہ کریں اور ہم آپ کا مسئلہ حل کر نے کی پوری کوشش کریں گے۔


اگر آپ اب بھی مطمئن نہیں ہیں تو آپ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو اپنی شکایت بھجوا سکتے ہیں؛ مزید تفصیلات جاننے کیلئے آپ ہماری ویب سائٹ  http://www.sbp.org.pk/cpd/CPD.asp  وزٹ کرسکتے ہیں۔

یہ معاہدہ ہروقت  ایپ اور ہماری ویب سائیٹ پر دستیاب رہے گا۔


ہم کسی بھی وجہ سے اس میں ترامیم کرسکتے ہیں۔ اگر ہم اس میں ترامیم کرتے ہیں جو واضح طور پر آپ کے مفاد میں ہیں تو ہم ترامیم کرنے کے بعد آپ کو مطلع کریں گے۔ بصورت دیگر ہم اپنے معمول کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے محفوظ ترین طریقے سے آپ کو نوٹس دیں گے (اوپرملاحظہ کریں  ‘ہم آپ سے کیسے رابطہ قایم کریں گے؟’)


اگر آپ ان ترامیم سے متفق نہیں ہیں تو آپ ہمیں مطلع کرسکتے ہیں اور ہم آپ کا اکاؤنٹ بند کردیں گے۔ہم آپ کے اکاؤنٹ میں موجود رقم آپ کے کسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کردیں گے اور آپ کیلئے کوئی بھی رقم جو آپ کی طرف واجب الادا ہو،  ہمیں واپس کرنا ضروری ہوگا۔ اگر ہمیں آپ کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوتا  تو ہم سمجھیں گے کہ آپ ان  ترامیم سے جو ہم نے  کی ہیں،مطمئن ہیں۔

SadaPay is registered in Pakistan as SadaTech Pakistan Pvt Ltd with the Securities and Exchange Commission of Pakistan (No. 0136598), and is a wholly owned subsidiary of SadaPay Technologies Ltd., registered in Dubai International Financial Center under commercial fintech license #3263

SadaPay Mastercard debit cards issued pursuant to a license by Mastercard Asia/Pacific Pte. Ltd.

Offices

SadaPay Head Office
Ufone Tower 9th Floor,
Jinnah Avenue, Block F-7/1,
Blue Area, Islamabad
 
SadaPay Lahore Office
COLABS,
50 Gurumangat Rd, Block N,
Gulberg III, Lahore, Punjab
 
SadaPay UAE Office
FinTech Hive,
Gate Avenue, Zone D, Level 1,
Dubai Int’l Financial Centre,
PO Box 507211, Dubai, UAE